سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 12 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمیت 2657 فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 280.35 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 277.74 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 320.40 ریال، 22 قیراط ایک گرام 293.49 اور18 قیراط 240.30 ریال رہی۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,691.34، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,819.49 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,075.81 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 322,639 ریال میں دستیاب رہا۔