Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کی قدیم پہاڑی بستیاں، خطے کے ورثے کا گیٹ وے

متعدد چٹانیں اونٹوں کی قدیم عکاسی اور دیگر نقش و نگار سے آراستہ ہیں۔ فوٹو واس
طائف کے میسان گورنریٹ میں سراوت پہاڑوں کے درمیان بنی مالک، بنی سعد اور ثقیف کی وادیوں میں یہ بستیاں ایک منفرد اور قدیم تعمیراتی ورثے کے حامل ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق ان بستیوں میں پتھروں کی مدد سے مکانات کی تعمیر نہایت مہارت سے تعمیر کی گئی ہے جو ماضی کی نسلوں کی ذہانت اور کاریگری کا ثبوت ہے۔
میسان آنے والے سیاح اردگرد کی بلند چوٹیوں اور پہاڑوں کے درمیان بسنے والی مقامی آبادی کی حیرت انگیز کہانیوں کی مماثلت سے متاثر ہوتے ہیں۔
پہاڑوں پر بسنے والے قدیم مقامی لوگوں کے بھرپور ثقافتی ورثے کے علاوہ روایتی دستکاری، فنون  اور تعمیرات میں استعمال ہونے والے قدیم اوزار بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
علاقے میں آنے والے زائرین خوبانی، آڑو اور بادام کے درختوں اور انگور کی بیلوں کے بیچ پہاڑوں کی چوٹیوں پر مخصوص تراش خراش کے پتھروں سے بنے شاندار، مضبوط اور حیرت انگیز مکانات کا مخصوص فن تعمیر دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔
بنی مالک، بنی سعد اور ثقیف کی وادیوں میں قدیم ڈیم گرینائٹ پتھروں اور مٹی سے بنائے گئے ہیں جو ماضی کی شاندار علامات کی منظرکشی کرتے ہیں۔ 

پہاڑوں سے بہتے جھرنے وادیوں کی قدرتی خوبصورتی اجاگر کرتے ہیں۔ فوٹو واس

طائف گورنریٹ کے مغرب میں وادی قرن ریتیلے صحراؤں، ناہموار پہاڑوں اور سرسبز و شاداب ہریالی کے خوبصورت مناظر اسے مقبول مقام بناتے ہیں جو کہ بیرونی مہم جو افراد اور سیاحوں کے لیے مقبول مقام ہیں اور ان کی رغبت میں اضافہ کرتے ہیں۔
وادی قرن خوشبودار جنگلی پودوں اور نقل مکانی کرنے والے متعدد اقسام کے نایاب جانوروں اور پرندوں کا پُرسکون مسکن ہے۔

علاقہ نقل مکانی کرنے والے نایاب جانوروں اور پرندوں کا مسکن ہے۔ فوٹو واس

یہاں کی چٹانیں اونٹوں کی قدیم عکاسی اور دیگر نقش و نگار سے آراستہ ہیں جو زائرین کو اپنےقدیم تاریخی ورثے اورعجائبات دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔
وادی قرن مغرب کی جانب وادی السیل الکبیر اور وادی محرم  تک پھیلی ہوئی ہے جہاں متعدد ندیاں موجود ہیں ، یہ وادی عرب النسل چیتے کا مسکن مانی جاتی ہے۔

علاقہ ماضی کی شاندارعلامات اور نظاروں کی منظرکشی کرتا ہے۔  فوٹو واس

سیاح ان وادیوں کی قدرتی خوبصورتی، بہتے پانی کے جھرنوں اور شاندار تازہ آب و ہوا سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
 

شیئر: