Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی مشرق وسطی بھر میں امدادی سرگرمیاں

یمن میں بے گھر افراد میں کھجور کے ڈیڑھ ہزار کارٹن تقسیم کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی لبنان کے عکار گورنریٹ اور المنیہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ 2030 کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد کرکے انسانی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
ایک ہفتے کے دوران اس منصوبے کے تحت انتہائی کمزور طبقات میں روٹیوں کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق اس سے شامی اور فلطسینی پناہ گزینوں اور شمالی لبنان کی مقامی کمیونٹی کو فائدہ پہنچا۔

منصوبے کے تحت روٹیوں کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اےا)

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے یمن کے مارب گورنریٹ میں بے گھر افراد میں کھجور کے ڈیڑھ ہزار کارٹن تقسیم کیے، جس سے نو ہزار افراد مستفید ہوئے۔
یہ اقدامات سعودی عرب کے جاری امدادی منصوبوں کا حصہ ہیں جس کا مقصد پناہ گزینوں کی مدد اور مختلف ملکوں میں فوڈ سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے شام کے ادلب ڈسٹرکٹ کے بابیسکا شہر میں ایک ہزار 30 فوڈ باسکٹس اور ایک ہزار 13 ہیلتھ کٹ تسیم کیں جس سے 6 ہزار 78 افراد کو فائدہ ہوا
یہ اقدام شمالی شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ افراد میں غذائی امداد اور ہیلتھ کٹ تقسیم کرنے کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔

شیئر: