اقامے کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ کب لاگو ہوتا ہے؟
’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو اقامہ کی مدت ختم ہونے پر فوری طور پر تجدید کروانی چاہئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’اقامہ کی مدت ختم ہونے کے بعد تجدید کے لیے تین دن کی مہلت دی جاتی ہے‘۔
’تین دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد تجدید میں تاخیر پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔
محکمے نے ایکس پر سوال کا کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پہلی مرتبہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال اور دوسری مرتبہ تاخیر پر جرمانے کی رقم بڑھا کر ایک ہزار ریال کردی جاتی ہے‘۔