Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں منفرد نوعیت کی آرٹ نمائش ’ماڈرنٹی روٹس‘ کا انعقاد

یہ نمائش سعودی ورثے کو عصری اور جدید آرٹ کے طریقوں سے جوڑتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
جدہ میں’ماڈرنٹی روٹس‘  کے نام سے منعقد کی گئی منفرد نوعیت کی نمائش آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کو دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنے اور نئے افق تلاش کرنے کی ترغیب دلاتی ہے۔ 
عرب نیوز کے مطابق نمائش کے منتظم کا خیال ہے یہ نمائش سعودی عرب کے بھرپور ورثے کو عصری اور جدید آرٹ کے طریقوں سے جوڑ کر ماضی اور حال کو یکجا کرتی ہے۔
جدہ میں بلوری آرٹ ہاؤس کے بانی اور بلوری کمپنی کے جنرل منیجر عبدالرحمان کامل مراد نے کہا کہ ’ماڈرنٹی روٹس‘ نمائش سے مملکت میں موجود آرٹسٹ اور فن کے شائقین دونوں کے لیے ایک متحرک اور مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔
کامل مراد نے بتایا ہے ’ماڈرنٹی روٹس‘ صرف ایک نمائش نہیں، یہ ہمارے ورثے سے جڑی ہوئی ہے جو غیرمتزلزل طاقت کا اعلان ہے۔
ترقی کے خواہشمند معاشرے میں یہ نمائش ہمارا ثقافتی ورثہ ہے جو اصلیت کو نظر انداز کیے بغیر رہنمائی کرتا ہے۔
یہ نمائش سعودی آرٹ کی حدود کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ دقیانوسی تصورات کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔
’ماڈرنٹی روٹس‘ کا بنیادی مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ آرٹ پروڈکشن کے عمل میں ہمت کا مظاہرہ کرنا، حدود کو آگے بڑھانا اور سعودی آرٹ کے گرد موجود دقیانوسی تصورات کو چیلنج کرنا ہے۔
نمائش میں شامل مقامی فنکار اپنے بھرپور سعودی ثقافتی پس منظر کی بنیاد پر نئے افق اور مواقع تلاش کرتے ہوئے مضبوط لگن اور لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ نمائش سعودی آرٹ کی حدود کو آگے بڑھانے رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کے دو ممتاز آرٹسٹ ہبہ اسماعیل اور AFM نے اس منفرد نمائش میں اپنے فن پاروں کی  پہچان کرائی ہے۔
AFM کی اونٹ کی پینٹنگز سعودی علامتوں کا استعمال کرتے ہوئے روایت سے جڑی جدید اور ترقی پسند شناخت کا اظہار کرتی ہے۔

مملکت میں فن کے شائقین کے لیے منفرد نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب کے ثقافتی ارتقا، روایات اور جدیدیت کے درمیان پائیدار تعلق کو نمایاں کرنے والی منفرد آرٹ نمائش31 اکتوبر تک شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گی۔
 

شیئر: