سعودی وزارت ثقافت کے فیشن کمیشن اور بصری آرٹس کمیشن کے تعاون سے ہونے والی اس نمائش میں فنکاروں کو 10 ہفتوں کے دوران آرٹ اینڈ فیشن کی ہم آہنگی پر مبنی اپنے پراجیکٹس تیار کرنے کی اجازت دی تھی۔
نمائش میں حصہ لینے والی مراکش نژاد امریکی آرٹسٹ سہیلہ بنادیم نے بتایا کہ ہمیں یہاں آرگنائزر اور معاونین سے جو تعاون ملا وہ بہت مددگار تھا۔
امریکی آرٹسٹ سہیلہ گزشتہ 17 برس سے ریاض میں رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے اپنی تحقیق میں نجدی اور مراکشی فن تعمیر میں مماثلت کو اجاگر کیا ہے۔
سہیلہ نے سادہ کپڑے پر ہینڈ پرنٹ کرنے اور رنگنے کے لیے منفرد اشیاء اور تکنیک کا استعمال کیا۔
گھروں کے دروازوں پر دھاتی آرٹ ورک اور پرانے مٹی کے گھروں میں ہوا گزرنے کے راستوں کو اجاگر کیا گیا تھا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں