Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا شمالی ساحلی علاقہ سبزہ زار میں تبدیل، دلکش نظارے

واکنگ ٹریک کے اطراف 4 ہزار مربع میٹر رقبے پر درخت لگائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے شمالی ساحلی علاقے کا 7 لاکھ مربع میٹر کا رقبہ سبزہ زار میں تبدیل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے اہل شہر کو دلکش تفریح گاہیں میسر آئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ شمالی کورنیش کو خوبصورت بنانے کے لیے بلدیہ کی جانب سے خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
شہر کے ماسٹر پلان میں سبزہ زاروں کی تعداد بڑھانے کو مدِنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کے تحت وہاں پودے اور گھاس اگائی گئی۔
شمالی کورنیش پر مختلف مقامات کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ باغیچوں میں انواع واقسام کے درخت اور پھولوں کے پودے انتہائی دلکش نظارہ پیش کرتے ہیں۔
کورنیش کے واکنگ ٹریک کے اطراف میں 4 ہزار مربع میٹر رقبے پر پام کے درخت لگائے گئے ہیں جو علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

شیئر: