Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیتن یاہو کے شمالی اسرائیل میں واقع گھر کی جانب ڈرون لانچ کیا گیا، ترجمان

اسرائیلی پولیس کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو گھر میں موجود نہیں تھے۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے قیصریہ شہر میں واقع گھر کی طرف ڈرون لانچ کیا گیا ہے تاہم وہ وہاں موجود نہیں تھے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ ڈرون لبنان کی طرف سے لانچ کیا گیا اور ایک عمارت کو جا کر لگا ہے۔
تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ کس عمارت سے ڈرون ٹکرایا ہے۔ 
فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے دو اور ڈرونز کو فضا میں مار گرایا تھا۔
اسرائیلی ایمبولنس سروس کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پولیس کے مطابق قیصریہ شہر میں دھماکے کی آواز سنائی دی ہے جہاں نیتن یاہو چھٹیاں گزارنے جاتے ہیں۔
ایرانی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ یا کسی اور عسکریت پسند گروپ کی جانب سے فی الحال ڈرون حملے کی ذمہ داری نہیں قبول کی گئی۔

شیئر: