Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جارحیت کے خاتمے تک یرغمال اسرائیلی واپس نہیں ہوں گے: حماس کا اعلان

حزب اللہ نے سرحدی قصبے صفد میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا ہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
حماس نے کہا ہے کہ یرغمال بنائے گئے اسرائیلیوں کو ’جارحیت‘ کے خاتمے سے قبل واپس نہیں لوٹایا جائے گا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غزہ میں حماس کے نائب سربراہ اور مذاکراتی ٹیم کے سرکردہ رکن خلیل الحیہ نے یہ بات جمعے کو کہی ہے۔
خلیل الحیہ نے محاصرے کے شکار فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلا کی شرط بھی عائد کی ہے۔
حماس کے نائب سربراہ نے ٹیلی وژن پر اپنے ایک بیان میں یحییٰ سنوار کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی ہے۔
 دوسری جانب لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ انہوں جمعے کو اسرائیل کے شمالی قصبے صفد میں تعینات فوجیوں پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
حزب اللہ نے ان ڈرون حملوں کو اسرائیلی کے جنوبی لبنان پر حملوں کا جواب قرار دیا ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ’مقبوضہ شہر صفد میں دشمن سپاہیوں پر ڈرون حملے کیے ہیں اور یہ اقدام لبنان کے جنوب میں واقع دیہاتوں پر حملوں کا ردعمل تھا۔‘

شیئر: