Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آوارہ بلیوں اور کتوں کی مدد سکون دیتی ہے: فلپائنی فزیو تھراپسٹ

’عوام میں تیزی سے بدلتے رویوں کے باعث آوارہ جانور ایک مسئلہ ہے۔‘ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب میں فلپائنی تارکین وطن کی بڑی تعداد سڑکوں پر آوارہ نظر آنے والی بلیوں اور کتوں کو رضاکاروں کی مدد سے 8,000 کلومیٹر دور فلپائن میں گھر مہیا کر رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فلپائنی فزیو تھراپسٹ ورجینیا ایلنڈائیو ایسی غیر ملکی کارکن ہیں جنہوں نے اب تک 50 سے زیادہ آوارہ بلیوں اور کتوں کو نئے گھر تلاش کر کے دئیے ہیں اور ان میں سے اکثر کو خود فلپائن لے کر گئی ہیں۔
ورجینیا ایلنڈائیو نے بتایا ہے’ آوارہ جانوروں کی خدمت مجھے سکون دیتی ہے، یہ واحد زندگی ہے جو میں جینا چاہتی ہوں اور میں ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنا چاہتی تھی جو مجھے حقیقی خوش دے سکے۔‘
  •  
ریاض سے نو گھنٹے کی مسافت پر شمال کی جانب دور افتادہ قصبے رفحاء میں قیام پذیر ایلنڈائیو کی جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے لگن اتنی شاندار ہے کہ ایک بار فلپائن جاتے ہوئے 12بلیاں ساتھ لے کر گئیں۔
فلپائنی خاتون نے بتایا ’ ایک بار وہ 12 بلیوں کے لیے امریکہ میں  گھر تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
ایلنڈائیو نے پہلی بار 2020 میں اپنی پالتو بلی لاپتہ ہوجانے کے بعد اسے تلاش کرنے کی مہم شروع کی اور بلی کی تلاش کی کوشش میں انہیں جانوروں کی فلاح و بہبود کے کئی گروپس فیس بک کے ذریعے ملے۔  

فلپائنی خاتون 12 بلیوں کو امریکہ  بھیجنے میں کامیاب ہوئیں۔۔ فوٹو عرب نیوز

گمشدہ پالتو بلی ڈھونڈ لینے کے بعد ایلنڈائیو نے سوشل میڈیا کے ذریعے آوارہ جانوروں کے لیے مستقل قیام گاہیں تلاش کرنے میں مدد کا فیصلہ کیا۔
جانوروں کی ویکسینیشن، کاغذی کارروائی اور ائیر ٹکٹ کے لیے اکثر خود ادائیگی کرتی ہیں جس میں انہیں عطیہ دہندگان کی آن لائن مدد بھی حاصل ہے۔
انہوں نے بتایا جانوروں سے محبت میں مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور اس وقت کم از کم 20 بلیاں موجود ہیں جن کی بہبود کے لیے میری کوشش جاری ہے۔

اس وقت 20 بلیوں کی بہبود کے لیے کوشش جاری ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی سوسائٹی فار اینیمل ویلفیئر اور جانوروں کے تحفظ و دیکھ بھال کے ادارے رفق کے وائس چیئرمین سعید جزار نے بتایا ہے ’عوام میں تیزی سے بدلتے ہوئے رویوں کے باعث آوارہ جانور ایک مسئلہ ہے۔‘
سعید جزار نے بتایا ’کچھ لوگ شوق کی خاطر پالتو جانور خریدتے ہیں اور پھر افزائش نسل کے وقت ان کی طرف سے غافل ہو جاتے ہیں۔
 

شیئر: