Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں پیر اور منگل کو بارش کے حوالے سے الرٹ

مکہ، الجموم، خلیص، الکامل، رابغ اور جدہ میں بارش کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مکہ مکرمہ ریجن میں پیر اور منگل کو بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ مکہ مکرمہ، الجموم، خلیص، الکامل، رابغ اور جدہ میں بارش کا امکان ہے‘۔
 شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
جبکہ بارش کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے۔ 
علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا ہے’ نجران، عسیر، باحہ اور مکہ ریجن کے پہاڑی علاقے اگلے ہفتے کے آخر تک درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے‘۔
انہوں نے کہا’ ریاض ریجن، قصیم ، حائل اور حدود الشمالیہ کچھ علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: