Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت کئی علاقے منگل تک بارش کی زد میں، الرٹ جاری

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ شہری دفاع نے سعودی عرب کے کئی علاقوں میں منگل تک بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ بارش کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ’مکہ مکرمہ اور ریاض میں گرد آلود ہواوں اور درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے‘۔
الشرقیہ ریجن، نجران، باحہ، عسیر اور جازان کے علاقے ممکنہ طور پر درمیانے درجے کی بارش کی زد میں رہیں گے۔
مدینہ منورہ، حدود الشمالیہ، قصیم اور حائل میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شیئر: