Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغی  طور پر وفات پانے والے کے اعضا تین مریضوں کو عطیہ

’39 سال بنگلہ دیشی شخص کی دماغی موت کے بعد دونوں گردے اور جگر دوسرے مریضوں کو عطیہ کئے گئے‘ ( فوٹو: سبق)
بریدہ کے کنگ فہد ہسپتال کی طبی ٹیم نے دماغی طور پر وفات پانے والے شہری کے اعضا سے تین مریضوں کی جان بچائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق متوفی مریض کے اہل خانہ سے منظوری لینے کے بعد صرف ساڑھے تین گھنٹے کے اندر عطیہ کئے جانے والے اعضا کی دوسرے مریضوں میں پیوند کاری کی گئی۔
طبی عملے نے کہا ہے کہ ’39 سال بنگلہ دیشی شخص کی دماغی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کی منظوری سے دونوں گردے اور جگر دوسرے مریضوں کو عطیہ کئے گئے‘۔
’ان اعضا کی دوسرے مریضوں میں پیوند کاری سے ان کی جان بچائی گئی ہے‘۔
 

شیئر: