Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ لکڑیوں کی آگ پر مچھلی تلتے تھے‘ جدہ میں 90 برس سے قائم فش ریستوران

ریستوران کی بنیاد 1929 میں رکھی ، یہ ایک چھوٹا گودام تھا( فوٹو: سکرین گریب)
جدہ میں ایک سعودی خاندان  90 برس سے البصلی فش ریستوران چلا رہا ہے جو شہر کی سب سے قدیم دکانوں میں سے ایک ہے۔
ریستوران کے مالک نبیل حامد نے العربیہ ٹی وی کو بتایا’ اس ریستوران کی بنیاد میرے چچا نے 1929 میں رکھی تھی تب یہ ایک چھوٹا سے گودام تھا اور اس وقت ہم لکڑیوں کی آگ پر مچھلی تلا کرتے تھے‘۔
انہوں نے کہا ’1949 میں چچا نے یہ دکان میرے والد کے حوالے کی تو کاروبار کو بڑھانا شروع کیا۔ اس وقت ہمارے پاس صرف دس سے پندرہ لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ تھی‘۔
’ان دنوں بحری راستے سے آنے والے حجاج اور اونٹوں کے قافلے آتے تھے جو یہاں سے روٹی اور مچھلی لے کر مکہ جاتے تھے‘۔
نبیل حامد کا کہنا تھا ’اب خلیج سمیت دنیا کے تمام علاقوں سے لوگ یہاں آتے ہیں‘۔

شیئر: