Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.78 ریال

عالمی گولڈ مارکیٹ میں قیمت دو ہزار 726 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 21 اکتوبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 726 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.78 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 287.13 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 328.89 ریال، 22 قیراط ایک گرام 301.48 اور18 قیراط 246.67 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,762.65، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,894.21 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,157.32 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 331,189 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: