Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام کیا رکھا ہے؟

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔
منگل کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہوں نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام اپنے نانا سے منسوب کیا ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ نام بیٹے کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔
بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے کا نام بھی ان سے منسوب ہے اور ان کا نام ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہے۔

پیر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ، ’الحمداللہ رب العالمین، ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی 30 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی۔
ان کے بیٹوں کے نام میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ انہوں نے فی الحال تیسرے بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔
پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 اور دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش پانچ اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

شیئر: