Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

بختاور بھٹو زرداری کی شادی 30 جنوری 2021 کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پیر کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بختاور بھٹو نے لکھا کہ، ’الحمداللہ رب العالمین، ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہمارے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘
ان کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش 20 اکتوبر 2024 کو ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین بختاور بھٹو زرادری کو تیسرے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دے رہے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی 30 جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی۔
ان کے بیٹوں کے نام میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔ انہوں نے فی الحال تیسرے بیٹے کا نام نہیں بتایا ہے۔
پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 11 اکتوبر 2021 اور دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش پانچ اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

شیئر: