سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری بیٹے کی پیدائش کے بعد دو بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آصفہ میں بے نظیر کی جھلک: ’یہ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں‘Node ID: 521656
-
پرویز مشرف کی واپسی: بختاور بھٹو اور فضہ گیلانی آمنے سامنےNode ID: 678066
جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خبر شیئر کی۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے شوہر محمود چودھری کو ٹیگ کرتے ہوا لکھا کہ ’اللہ تعالٰی کا شکر ہے، ہم خوشی سے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کی خبر دے رہے ہیں۔‘
بختاور بھٹو زرداری کی شادی جنوری 2021 میں کاروباری شخصیت محمود چودھری سے ہوئی تھی۔
5.10.22 @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/jYKqmaXU56
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) October 6, 2022
بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ان کے بڑے بھائی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاول بھٹو اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’ماموں 2.0 (یعنی وہ پھر سے ماموں بن گئے)۔‘
Mamu 2.0 https://t.co/U7C3krOACm
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) October 6, 2022
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی لکھتی ہیں کہ ’مبارک ہو، رحمت میں رہو۔
Congratulations, stay blessed
— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 6, 2022