سعودی عرب میں مکہ ریجن کی پولیس نے اسلحے کے زور پر دو دکانوں میں لوٹ مار میں ملوث ایک شہری کو گرفتارکیا ہے۔
عاجل کے مطابق محکمہ امن عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ’ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔
علاوہ ازیں نجران کے علاقے شرورہ میں پولیس نے ایک شخص کو عوامی مقام پر اسلحے کی نمائش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل تھی جس میں عوامی مقام پر ایک شخص کو اسلحہ لے کر گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ ملزم کو ابتدائی قاونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا گیا ہے‘۔