Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھروں پر پٹرول کی ڈلیوری شروع

نئی دہلی۔۔۔۔بنگلور کی کمپنی گھروں کے دروازے پر پٹرول فراہم کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔مائی پٹرول پمپ نامی کمپنی نے ایک سال پہلے اپنا کاروبار شروع کیااور اب وہ گھر گھر جاکرپٹرول فراہم کرتی ہے۔کمپنی نے اس سلسلے میں ڈلیوری کیلئے 3گاڑیاں خریدی ہیں ہر ایک میں 950لیٹر ایندھن آتا ہے۔یہ ابتک 5ہزار لیٹر سے زائد فروخت کرچکی ہے۔ عام قیمت پر ایندھن فروخت کرتی ہے لیکن اس کے ڈلیوری چارجز فکسڈ ہیں۔ایک مرتبہ 100لیٹر سے زیادہ پٹرول بھروانے پر 99روپے لئے جاتے ہیں ۔اس سے اوپر پٹرول کی قیمت اور ہر اضافی لیٹر پر ایک روپے چارج کیا جاتا ہے۔ اس کیلئے آن لائن آرڈر یا ٹیلیفون کال کرکے ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

شیئر: