ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
’ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور تعاون کا جائزہ لیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ نے غزہ اور لبنان کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین معاملات اور عسکری کارروائیوں کو روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی بات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان کے علاوہ محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان بھی موجود تھے۔