Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھٹی پر گئے گھریلو کارکن کا اقامہ کب منسوخ ہو گا؟

’اطلاع کی تاریخ اندراج کے 6 ماہ بعد گھریلو کارکن کا اقامہ از خود منسوخ ہوجائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بیرون ملک جاکر واپس نہ آنے والے گھریلو کارکنان کا اقامہ 6 ماہ بعد منسوخ ہوجاتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’چھٹی پر جانے کے بعد وقت مقررہ پر کارکن کے واپس نہ آنے پر کفیل کو اطلاع کرنی چاہئے‘۔
’اطلاع کی تاریخ اندراج کے 6 ماہ بعد گھریلو کارکن کا اقامہ از خود منسوخ ہوجائے گا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ابشر کے ذریعہ خروج و عودہ کی مدت ختم ہونے کے 30 دن بعد کفیل اگر چاہے تو اس میں توسیع کراسکتا ہے‘۔

شیئر: