Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی یورپی فٹبال کلب خریدنے میں دلچسپی

’سعودی انویسٹمنٹ فنڈ لیورپول اور چیلسی فٹبال کلب خریدنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کی یورپی فٹبال کلب خریدنے میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’سعودی انویسٹمنٹ فنڈ لیورپول اور چیلسی فٹبال کلب خریدنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ’گوکہ چیلسی کی انتظامیہ اس وقت کلب کو فروخت کرنے کے لیے تیار نہیں تاہم لیورپول کے مالکان مناسب پیشکش پر کلب فروخت کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے شعبے میں انویسٹ کو توسیع دینا چاہتا ہے۔
یہ توسیع فنڈ کی پالیسی کا حصہ ہے جو سعودی حکومت کی پالیسی کے عین مطابق ہے جس کے تحت حکومت کھیلوں کے شعبے کو مقامی سطح پر اور عالمی پیمانے پر توسیع دے رہی ہے۔
 

شیئر: