Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب کی ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں آج بدھ کو ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور بحران کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزارت خارجہ کے سکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی، وزیر خارجہ کے مشیر شہزادہ مصعب الفرحان اور محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

شیئر: