Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر الربیعہ سے گنی کے وزیراعظم اور سوڈانی وزیر صنعت کی ملاقات

ریاض میں کثیرالجہتی صنعتی پالیسی فورم کے دوران ہوئی ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے بدھ کو  جمہوریہ گنی کے وزیر اعظم اور سوڈانی وزیر صنعت نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقاتیں بدھ کو ریاض میں کثیرالجہتی صنعتی پالیسی فورم کے دوران ہوئی ہیں۔
سوڈانی وزیر صنعت محاسن علی یعقوب ملاقات میں سوڈان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھانے، انوویشن کو فروغ دینے اور ایک مضبوط انفرا سٹرکچر کی تعمیر پر بات چیت کی گئی۔
ان کوششوں کا مقصد سوڈان میں کمزور اور متاثرہ کمیونٹیز کے حالات زندگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ وہ خود انحصاری حاصل کرسکیں۔
سوڈانی وزیر نے شاہ سلمان مرکز کی سربراہی میں سعودی عرب کے عالمی انسانی اور امدادی اقدامات کو سراہا۔
علاوہ ازیں جمہوریہ گنی کے وزیراعظم سے ملاقات میں انسانی ہمدردی اور امدادی امور سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور اور گنی میں انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: