Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، خلیجی ممالک اور او آئی سی کی حملوں پر مذمت

عالمی برادری کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب، خلیجی ممالک اور او آئی سی نے  ایران پر اسرائیل کے حملوں پر مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ اور العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جاری بیان میں خطے میں جاری کشیدگی اور تنازع میں توسیع کو مسترد کرنے کے حوالے سے مملکت کے پختہ موقف پر زور دیا گیا اس سے خطے کے ممالک اور عوام کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
ریاض نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور بڑھتی کشیدگی کو کم کریں۔
جی سی سی ممالک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے ممالک اچھی ہمسائیگی، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور ریاستوں کی خودمختاری کے احترام کے اصولوں پر مبنی سفارتکاری پر عمل پیرا ہیں۔
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی حملے کی مذمت کی ہے اور بین الاقوامی برادری اور فعال قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کے خاتمے کے لیے کام کریں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹریٹ نے اپنے مضبوط موقف کی تجدید کی اور غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: