Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر کے علاقے میں کشیدگی سے بچا جائے، جی سی سی کا بیان

خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ  پر زور دیا گیا (فوٹو: اخبار24)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے بحیرہ احمر کے علاقے میں رونما ہونے والے واقعات، تبدیلیوں اور یمن کے متعدد ٹھکانوں پر حملوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ’ بحیرہ احمر کے علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ضبط و تحمل چاہتی ہیں۔ کشیدگی سے بچنا ہوگا۔‘ 
جاسم البدیوی نے کہا کہ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ  پر زور دیا اور کہا کہ ’ جہاز رانی سمیت خطے اور دنیا کی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے والی سرگرمیوں سے نمٹنا ہوگا۔‘ 
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ‘یمنی شہریوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کرتے ہوئے متعلقہ فریق ضبط و تحمل سے کام لیں اور کشیدگی سے بچیں جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔‘

شیئر: