Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزاد ریاست کے قیام تک مسئلہ فلسطین سرِفہرست رہے گا: سعودی عرب

سعودی عرب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو ہرسطح پرمسترد کرتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے کہا کہ’ فلسطین کا مسئلہ اس وقت تک ہمارے بیشتراجلاسوں میں سرفہرست رہے گا جب تک 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوجاتی۔‘ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیروابستہ تحریک کے 19 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا’ دنیا میں تنازعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے ریاستوں کی خود مختاری اور استحکام متاثر ہوتا ہے۔ اس وقت غزہ پٹی میں آباد شہریوں کو جبری نقل مکانی سے روکنا اور وہاں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔‘

سعودی نائب وزیر خارجہ نے غیروابستہ تحریک کے اجلاس سے خطاب کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)

ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو ہرسطح پرمسترد کرتا ہے۔‘ 
سعودی نائب نائب وزیر خارجہ سے اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اوراس حوالے سے مرتب ہونے والےاثرات اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے ہیں جن میں گرین سعودی عرب اور سرسبز مشرق وسطی انیشیٹیو شامل ہے۔‘ 
اجلاس میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ایمبسڈر ڈاکٹرعبدالعزیز واصل اور یوگینڈا میں سعودی عرب کے سفیر جمال المدنی اورنائب وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر مطشرالعنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: