وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز کی ایتھوپیا کے وزیر سے ملاقات
منگل 29 اکتوبر 2024 17:06
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ چوہدری سالک حسین نے سعودی عرب میں ایتھوپیا کے وزیر ٹیکنکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن سے ملاقات کی ہے جبکہ سعودی عرب کے مختلف سیکٹرز میں پاکستانی ہنر مندوں کی ملازمتوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے ہیں.
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز نے کہا ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب کے مختلف سیکٹرز میں پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے۔ اس کے لیے پاکستان میں سرکاری اور پرائیویٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو فعال اور متحرک بنایا جا رہا ہے تاکہ سعودی لیبر مارکیٹ کے مطابق ہنر مندوں کی تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب کے مختلف سیکٹرز میں پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے،اس کے لیے پاکستان میں سرکاری اور پرائیویٹ ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کو فعال اور متحرک بنایا جا رہا ہے تاکہ سعودی لیبر مارکیٹ کے مطابق ہنر مندوں کی تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک اور دنیا بھر میں پاکستانی ورکرز اور ہنر مندوں کے لیے موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔
وفاقی وزیر نے چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر(ر) ساجد کھوکھر ، مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیزایمپلائمنٹ کارپوریشن نصیر خان اور ایس آئی ایف سی کےافسران کے ہمراہ آئی ٹی کنسٹرکشن، پیرامیڈیکل سٹاف، ٹرانسپورٹ اور دیگر کمپنیوں کے اراکین سے ملاقات کی۔