Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی مختلف ممالک میں امدادی مہم جاری

تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے ادویات یمنی وزارت صحت کو فراہم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں میں اشیائے خورونوش و دیگر سامان کی ترسیل کی مہم جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے’ایس پی اے‘ کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت جاری مہم کے تحت جمہوریہ شام کے شہر الزریقیہ میں 1 ہزار 143 خاندانوں میں کھجور کے کارٹن تقسیم کیے گئے۔
مرکز کی جانب سے دمشق کی ریف کمشنری میں 132 خاندانوں کے لیے موسمی ملبوسات کا انتظام کیا گیا جن کی تقسیم کے لیے کمشنری میں ایک سینٹر کا انتخاب کیا گیا تھا جہاں ضرورت مند خاندانوں کو کپڑے فراہم کیے گئے۔
سوڈان کے صوبہ النیل میں 1500 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 9 ہزار افراد مستفیض ہوئے۔ سوڈان کے صوبے بحر الاحمر میں بھی امدادی کارروائیوں کے ضمن میں اشیائے خورونوش پر مشتمل 580 کارٹن تقسیم کیے گئے ۔

شامی ضرورت مند خاندانوں میں ملبوسات بھی تقسیم کیے گئے(فوٹو، ایس پی اے)

یمن کے صوبے حضرموت میں شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے خون کے امراض( تھیلسیمیا ) کے علاج کے لیے مخصوص ادویات علاقائی وزارت صحت کے ریجنل ہیڈ آفیس کو فراہم کی گئیں ۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت لبنان کے مغربی علاقے میں ضرورت مند خاندانوں میں 472 فوڈ پیکٹس تقسیم کیے گئے جن میں کھانے پینے کی ضروری اور بنیادی اشیا شامل تھیں۔
 

 

شیئر: