Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی امارات میں دوست ملکوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں جاری

مشقوں کے دوران دن اور رات تربیتی پروازیں کی جائیں گی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی رائل ایئرفورس میزائل ایئر وار سینٹر کی مشترکہ فضائی مشقوں میں دوست ملکوں کے ساتھ شریک ہے، جس کا آغاز امارات کے الظفرہ ایئر بیس پر ہوا ہے۔
سعودی فضائیہ ایف 15 سی لڑاکا طیاروں کے ساتھ مشقوں میں شرکت کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا، فضائی تیکنیکی اور معاون عملے کےلیے تجربے کا حصول اور فضائی جنگی طریقوں کی حکمت عملی اور طریقہ کار کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔

مشقوں میں شرکت کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)

وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’مشقوں کے دوران دن اور رات تربیتی پروازیں کی جائیں گی تاکہ حقیقی جنگ کے ماحول میں منصوبہ بندی اور عملدرآمد میں فوجی تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے‘۔
قبل ازیں سعودی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے ایسٹرن سیکٹر میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر مشق میں حصہ لینے والے ایئر فورس کے گروپ کو رخصت کیا۔

شیئر: