Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم ہوگی

’کئی سو بلین ڈالر کی لاگت سے قائم کی جانے والی فیکٹری کا افتتاح دسمبر2024 میں ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال 2024 کے اختتام تک سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کے لیے فیکٹری قائم کی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روبوٹ تیار کرنے والی فیکٹری سافٹ بینک کے تعاون سے قائم ہوگی۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ’کئی سو بلین ڈالر کی لاگت سے قائم کی جانے والی فیکٹری کا افتتاح دسمبر2024 میں ہوگا‘۔
بینک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ’سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے پہلے سے مصنوعی ذہانت پر ایک سو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2035 تک 23 ہزار فیکٹریوں کو مصنوعی ذہانت سے چلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

شیئر: