Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 30 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 79 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 277 روپے 74 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر73 روپے 96 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 63 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 75 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 52 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے سفر پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 19 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276 روپے 84 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 52 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 16 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 22 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 92 پیسے رہی۔

شیئر: