Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 23 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 277 روپے 73 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں آج سعودی ریال کی قدر 73 روپے 96 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 61 پیسے اور بحرینی دینار کی قیمت 736 روپے 63 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 721 روپے 44 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے، 3 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 8 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے، 55 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے، 1 پیسے رہی جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے، 25 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے اور 9 پیسے رہی۔

شیئر: