Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر سے گھنے بادلوں کا رخ جدہ کی طرف

’آج جمعرات اور کل جمعہ کو جدہ سمیت متعدد شہروں میں بارش ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
موسلادھار بارش کی توقع کے باعث آج جمعرات جدہ کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ اور قرب وجوار کے دیگر شہروں کے محکمہ تعلیم نے تدریسی عمل آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’بحیرہ احمر پر گھنے بادلوں کا رخ جدہ کی طرف سے جہاں بعض جگہوں پر درمیانے درجے کی اور بعض دیگر جگہوں پرتیز بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات اور کل جمعہ کو جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں میں بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح مدینہ منورہ، جازان، عسیر، باحہ، قصیم اور شمالی حدود میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے‘۔
’حائل اور الجوف کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
 
 

شیئر: