صدر آصف زرداری کا دبئی میں جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں میں فریکچر ہو گیا
جمعرات 31 اکتوبر 2024 19:36
صدر آصف علی زرداری بدھ کو نجی دورے پر دبئی پہنچے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری دبئی میں حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔
ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’صدر آصف علی زرداری کا گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے پاؤں فریکچر ہو گیا ہے۔
اس حادثے کے بعد صدر مملکت کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بیان کے مطابق ’ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کر دیا جو چار ہفتے بعد اتارا جائے گا۔‘
ترجمان کے مطابق طبی امداد کے بعد صدر آصف علی زرداری کو ان کے گھر منتقل کیا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دی گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری بدھ کو نجی دورے پر دبئی پہنچے تھے۔