Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈبلیو ٹی اے کے فائنل مقابلے کل سے شروع

’حتمی مقابلوں کے مجموعی انعامات 15 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں  وومن ٹینس ایسوسی ایشن کے فائنل مقابلوں کا آغاز کل ہفتے سے ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ٹینس لیگ کی نگرانی اور وزارت کھیل کی سرپرستی سے کنگ سعود یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے مقابلے 9 نومبر تک جاری رہیں گے۔
خیال رہے کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے وومن ٹینس  ایسوسی ایشن کے فائنل مقابلوں کے ریاض میں انعقاد کے لیے تین سال کا معاہدہ کرلیا ہے۔
ریاض میں شروع ہونے والے حتمی مقابلوں میں دنیا کے بہترین اور نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ مقابلوں کے مجموعی انعامات 15 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں۔
 

شیئر: