سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بلقان کے دورے کا اختتام کیا ہے انہوں نے البانیہ، کوسوو، شمالی مقدونیہ اور مونٹی نیگرو کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق اس دورے کا مقصد ان ممالک کے عازمین کےلیے حج وعمرہ کے تجربات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام میں فوٹوگرافی، وزارت حج و عمرہ کی ہدایات کیا ہیں؟Node ID: 879206
ڈاکٹر توفیق العربیہ نے اہم رہنماوں سے ملاقاتیں کیں جن میں البانیہ کے صدر بجرام بیگاج، کوسوو کے وزیراعظم البن کورتی، شمالی مقدونیہ کی پارلیمٹنٹ کے سپیکر طلعت شافیری اور مونٹی نیگرو کے وزیراعظم شامل ہیں۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے حج و عمرہ کے لیے سہولتیں فراہم کرنے پر بات چیت کی گئی جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت عازمین حج کے تجربے کو بہتر بنانے کےلیے ہے۔
دورے کی اہم بات البانیہ میں نسک پلیٹ فارم کا آغاز تھا جو عمرi کے طریقہ کار کو آسان اور زائرین کےلیے خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
زائرین کےلیے سفری رابطے میں سہولت کےلیے کوسوو کے ساتھ ایک فضائی ٹرانسپورٹیشن کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔