Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر نے مزید 60 ایئربس اے 321 کی خریداری کا معاہدہ کرلیا

فلائٹ آپریشن کا آغاز سال 2025 سے کیا جائے گا۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ ریاض ایئر)
سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ نے مزید 60 ایئربس اے 321 نیو کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔ کمپنی نے مجموعی طورپر 132 طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض ایئر اپنے فلائٹ آپریشن کا آغاز سال 2025 سے کرے گی۔ نئی فضائی کمپنی عالمی سطح پرایک مثالی کمپنی ہوگی جسے مملکت کے وژن کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا جارہا ہے۔
ریاض میں فیوچرانویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران کمپنی کی جانب سے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پرکمپنی کے سی ای او ٹونی ڈوگلاس اورایئربس کمپنی کے سی ای او کرسیٹین شیئرر بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور ریاض ایئر کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین یاسر الرمیان نے کہا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری کا معاہدہ اہم پیش رفت ہے جو ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن نیٹ ورک کو بہتراور جامع بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے ’ریاض ایئر‘ کے طیاروں میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جو عصری تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔ ن
ئے طیاروں کی اندرونی ساخت بھی انتہائی آرام دہ اورکشادہ بنائی گئی ہے جبکہ دوران پرواز ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع کا استعمال بھی کیا جاسکے گا۔

شیئر: