ڈاکٹر نھی احمد الحارثی کو سائنس و ٹیکنالوجی میں عرب خواتین ایوارڈ
ٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلی خاتون کا ایوارڈ سال 2022 میں دیا گیا تھا ( فوٹو: سبق)
نیوم پروجیکٹ میں ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے کی سربراہ ڈاکٹر ’نھی احمد الحارثی‘ کو عربین بزنس نے سال 2024 کے لیے سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں عرب خواتین ایوارڈ دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ ٹیکنالوجی اور دریافت میں ان کے مثالی کاموں پردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرالحارثی نیوم پروجیکٹ میں مصنوعی ذہانت اور ایڈونس روبوٹیک ٹیکنالوجی کے علاوہ انسان اور ربوٹس کے مابین رابطے پر مثالی تحقیق کی ہے جس سے اس شعبے میں اہم پیش رفت ہوئی۔
ڈاکٹر نھی الحارثی کا کردار محض ٹیکنالوجی کی ترقی تک ہی محدود نہیں بلکہ وہ مختلف شعبوں میں بھی اہم اور سرکردہ رول ادا کرتی رہی ہیں۔
انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مسائل کا جدید حل بھی پیش کیا جو نیوم منصوبے کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔
واضح رہے ڈاکٹر نھی الحارثی کو اس سے قبل جرمن گاوس سینٹر فار ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے جو مشرق وسطی کی سطح پر پہلی محقق کے طورپر انہیں دیا گیا۔
علاوہ ازیں انہیں ٹیکنالوجی کی دنیا میں پہلی خاتون کا ایوارڈ سال 2022 میں دیا گیا ۔ ڈاکٹر حارثی وہ پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں ڈرون اڑانے کا لائسنس جاری کیا گیا۔
خیال رہے ڈاکٹر نھی الحارثی نے شاہ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ سے ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔