Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ برائے ثقافتی تعاون کےلیے نامزدگیاں

نامزدگیاں فروی 2025 کے آخر تک ویب سائٹ پر دی جا سکیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگیاں فروی 2025 کے آخر تک ویب سائٹ پر دی جا سکیں گی۔
ایوارڈ کے سیکرٹری جنرل عبدالمحسن العقیلی کے مطابق دونوں ممالک کے ثقافتی و علمی اداروں کو چار مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کے لیے کہا گیا ہے جن میں ثقافتی شعبے میں تحقیق و مطالعہ، آرٹسٹک و تخلیقی کام، عربی اور چینی زبان میں ترجمہ اور سال کی ثقافتی شخصیت شامل ہے۔
ایس پی اے کے مطابق عبدالمحسن العقیلی نے کہا ’ یہ ایوارڈ عام شرائط کے تحت دیا جاتا ہے جن میں اہم یہ ہے کہ نامزد شخص سعودی یا چینی ہونا چاہیے‘۔
’مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈ کے بنیادی مقصد کو پورا کیا جائے، ایسا کام جو چین اور عرب ثقافتوں کے درمیان رابطوں کی مضبوطی میں معاون بنے‘۔ 
انہوں نے مزید کہا’ اس سکیم کے ذریعے سعودی عرب اور چین کے نوجوانوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی، نوجوانوں کی  تیکنیکی اور فنکارانہ صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کا مقصد ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے مدد فراہم کرنا ہے‘۔

شیئر: