Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان میڈیکل سٹی میں مریضہ کے دماغ کا پیچیدہ آپریشن کامیاب

دماغ میں رسولی کی وجہ سے خاتون پر بے ہوشی کے دورے پڑتے تھے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مدینہ منورہ میں شاہ سلمان میڈیکل سٹی کی ٹیم نے 39 سالہ سعودی خاتون کے دماغ کی رسولی کا آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ آپریشن مختلف مراحل میں 24 گھنٹے میں انجام دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق مریضہ کو شاہ سلمان میڈیکل سٹی میں لایا گیا تو انکی حالت انتہائی خراب تھی۔
معالجین نے مریضہ کی ہسٹری کا جائزہ لیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ دماغ میں موجود رسولی کا آپریشن کرنا ضروری ہے جس کی وجہ سے خاتون کو سانس لینے میں دشواری اورنیم بے ہوشی طاری ہو جاتی ہے۔
ڈاکٹروں نے مریضہ کا مکمل طبی معائنہ کیا اور فوری آپریشن تجویز کیا۔ میڈیکل سٹی کی ٹیم کا کہنا تھا کہ آپریشن کئی مراحل پر مشتمل تھا ۔
دماغ میں موجود رسولی کی وجہ سے اس کا دباو خون کی شریان پر پڑتا تھا جس کے باعث مریضہ کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا۔
میڈیکل ٹیم نے طویل ترین آپریشن کامیابی سے مکمل کیا بعدازاں رسولی کا بائیولوجیکل ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت قدرے بہتر ہے۔

شیئر: