Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان میڈیکل سٹی مدینہ میں معذور لڑکی کا نازک آپریشن

معائنے کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ (فوٹو اخبار 24)
کنگ سلمان میڈیکل سٹی مدینہ منورہ کی سپیشلسٹ میڈیکل ٹیم نے چالیس منٹ کا نازک ترین آپریشن کرکے ایک  لڑکی کی زندگی بچالی۔ وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوگئی اور اپنے پیاروں سے بات چیت کرنے لگی۔
عاجل اور اخبار  24 کے مطابق مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس نے جہاں کنگ سلمان میڈیکل سٹی واقع ہے ، نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ لڑکی کو کنگ سلمان میڈیکل سٹی کے ایمرجنسی وارڈ  میں ایسے عالم میں لایا گیا تھا جب وہ جسم کے دائیں حصے میں شدید کمزوری محسوس کررہی تھی۔ وہ چل نہیں سکتی تھی اور قوت گویائی سے محروم سی ہوگئی تھی۔
ہیلتھ کمپلیکس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ کنگ سلمان میڈیکل سٹی کی ٹیم نے لڑکی کا معائنہ کرنے کے بعد فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔ مختلف ٹیسٹ لیے گئے تھے پتہ چلا کہ اس کے  دماغ کی بڑی شریان میں خون کے لوتھڑے بن گئے تھے۔ فورا ہی علاج شروع کردیا گیا۔
مدینہ  ہیلتھ کمپلیکس کا کہنا تھا کہ دماغ سے متاثرہ  حصے کو ٹھیک کرنے کے بعد مریضہ کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں اور نرسوں نے اپنی نگرانی میں لڑکی کے  چلنے پھرنے کی صلاحیت اور قوت گویائی کی بحالی تک علاج  جاری رکھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: