کانفرنس میں مختلف ممالک کے ماہرین بھی شریک ہیں (فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں فائرفائٹنگ کے حوالے سے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں شہری دفاع کی جانب سے خصوصی شرکت کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کانفرنس 7 نومبر کو ختم ہو گی جس میں شہری دفاع کی جانب سے آتشزدگی پرقابو پانے کے طریقوں اور جدید ترین وسائل کے استعمال کے حوالے سے زائرین کو مطلع کیا جارہا ہے۔
کانفرنس میں فائرفائٹنگ کے حوالے سے مختلف ممالک سے آنے والے ماہرین شریک ہیں جوفائرسیفٹی اور آتشزدگی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربات کا تبادلہ کریں گے۔
کانفرنس میں شہری دفاع کے اسٹال پر جدید آلات کی نمائش بھی کی جارہی ہے جو مختلف نوعیت کے حادثات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
شہری دفاع کی جانب سے کانفرنس میں تعلیمی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے جس میں لوگوں اور بچوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔