Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ میں انار میلہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

’میلے میں انار کا جوس، انار کا میٹھا اور انار کی آئس کریم وغیرہ بھی دستیاب ہے‘ ( فوٹو: سبق)
باحہ میں وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کے تحت انار میلہ جاری ہے جو سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میلے میں مقامی مزارعوں اور تاجروں نے انار کے سٹال لگائے ہوئے ہیں جبکہ معاشرے کے مختلف طبقات کی دلچسپی کے لیے متعدد تفریحی پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’انار کی کاشت کے حوالے سے اب تک تین ورکشاپس منعقد ہوئے ہیں جن میں مزارعین کی تربیت کی جارہی ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’میلے میں انتہائی معیاری انار فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت بھی انتہائی مناسب ہے‘۔
’میلے کے ضمن میں انار کا جوس، انار کا میٹھا اور انار کی آئس کریم وغیرہ بھی دستیاب ہے‘۔

شیئر: