Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کہیں بارش، کہیں تیز ہوا اور کہیں غبار کا الرٹ جاری

مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الجوف، حائل، الباحہ، عسیر اور دیگر میں موسم غیر یقینی رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے 10 ریجنوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہیں بارش، کہیں تیز ہوا اور کہیں غبار کا الرٹ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الجوف، حائل، الباحہ، عسیر، جازان، تبوک اور شمالی حدود ریجنوں میں آج بدھ کو موسم غیر یقینی رہے گا۔
’مکہ مکرمہ  ریجن کے شہروں طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ اور العرضیات کے علاوہ قرب وجوار میں درمیانے درجے کی بارش اور بعض علاقوں میں غبار ہوگا‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے شہروں العیص، خیبر اور العلا میں ہلکی بارش ہوگی اور بعض أوقات تیز ہوا چلے گی‘۔
’شمالی حدود ریجن، الجوف اور تبوک کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ تیز ہوا کا امکان ہے‘۔
ریاض ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’السلیل، وادی الدواسر اور عفیف میں گرد وغبار ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے‘۔
’ادھر حائل ، الباحہ، عسیر اور جازان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
’مذکورہ ریجنوں کے زریں علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا بھی امکان ہے‘۔
 

شیئر: