Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت زراعت نے تحفظ ماحولیات کے نئے ضوابط  منظوری دے دی

ماحولیات کوخراب کرنے پر 50 لاکھ ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت نے ماحولیاتی تحفظ کو ہرصورت میں یقینی بنانے کےلیے خلاف ورزیوں پر عائد جرمانوں اورسزا کے ضوابط میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے تحفظ ماحولیات کے حوالے سے 50 لاکھ ریال تک جرمانے اور غیرملکی ہونے کی صورت میں اسے ملک بدر کرنے کی سزا پراتفاق کیا ہے۔
مقررہ ضوابط کے مطابق خلاف ورزیوں پرتادیبی کارروائی اور جرمانوں کے حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ تادیبی کارروائی کا وزارت ماحولیات یا متعلقہ ادارے کی ٹیمیں بھی کرسکتی ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ریڈ سی کی گھاٹیوں اور کھچووں کو نقصان پہنچانے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔
جہاں تک ایک لاکھ ریال سے زیادہ جرمانے کا تعلق ہے اس صورت میں وزیر ماحولیات و زراعت یا مقررہ کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو حق ہوگا کہ وہ حتمی جرمانے کا تعین کریں جس کی مقدار 50 لاکھ ریال تک ہو سکتی ہے علاوہ ازیں لائسنس بھی معطل کیا جاسکتا ہے۔
مقررہ ضوابط میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیراجازت کے درختوں کو کاٹنا ، نباتات اور جھاڑیوں کو نقصان پہنچانا ، جنگلی حیات کو نقصان پہنچانا اور انہیں ہلاک کرنا، ایسی جنگلی حیات جن کی افزائش نسل کی جارہی ہو اور ان کے معدوم ہونے کی اندیشہ ہو انہیں نقصان پہنچانا قانون شکنی میں شامل ہوگا ایسا کرنے والے کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ماحول کو آلودہ کرنے کے حوالے سے بننے والے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے ضوابط میں کہاگیا ہے کہ صاف پانی کو آلودہ کرنا یا کندگی شامل کرنا ، کنووں میں کچرا پھینکنا قانون شکنی میں شامل ہوگا۔

شیئر: