سعودی فضائیہ کا دستہ ’بحرین ایئرشو‘ میں شرکت کے لیے منامہ پہنچ گیا
ایئرشو کے سابقہ ایڈیشن میں 5 ارب ڈالر کے معاہدے کیے گئے تھے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی شاہی فضائیہ کا دستہ بحرین میں ہونے والے انٹرنیشنل ایئرشو 2024 میں شرکت کے لیے بحرین ایئربیس پر پہنچ گیا۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی فالکنز کی ٹیمیں انٹرنیشنل ایئرشو میں بھرپور شرکت کریں گی۔
واضح رہے بحرین میں انٹرنیشنل ایئرشو کا ساتواں ایڈیشن 13 نومبر کو شروع ہو گا جو 15 نومبر تک جاری رہے گا۔ ایئڑ شو بحرین کے دارالحکومت منامہ کے ’الصخیرہ‘ ایئربیس پر منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے سال 2022 میں ہونے والے بحرین ایئرشو میں 30 ممالک کی 186 ایوایشن سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے جبکہ 200 سے زائد مختلف ممالک کے عسکری اورسول وفود نے شرکت کی۔ جبکہ سال 2018 میں 54 ہزار سے زائد افراد نے شو میں شرکت کی اس دوران 5 ارب ڈالر کے معاہدے کیے گئے تھے۔