Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ایئرشو میں ’ریاض ایئر‘ کے طیاروں کے ماڈلز

سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی سال 2025 میں شروع کی جائے گی(فوٹو، ایکس)
دبئی ایئر شو 2023 میں  پہلی بار سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی’’ریاض ایئر‘ کا پویلین بھی لگایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق پویلین میں ریاض ایئرکےطیاروں کے بیرونی ڈیزائن سے متعارف کیے گئے ہیں۔ 
ریاض ایئر کے طیاروں کے ڈیزائن کا تصور سعودی عرب کے  صحرائی ماحول سے لیا گیا ہے۔  علاوہ ازیں کاک پٹ کی کھڑکیوں کا ڈیزائن بھی اپنی مثال آپ ہے۔ جس میں لیونڈر کلر طیارے کے بیرونی ڈیزائن کے رنگ سے ہم آہنگ ہے۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض ایئر میں آپریشن سیکشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ طیارہ ساز کمپنیوں کے ساتھ چھوٹے حجم والے مزید جہاز خریدنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ 
ریاض ایئر 2025 میں پہلی کمرشل پرواز کا آغاز کرے گی جبکہ سال 2030 تک تقریبا 170 طیارے اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ 

شیئر: