Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعوی وزیر خارجہ سے لبنان، شام اور نائجیریا کے ہم منصبوں کی ملاقاتیں

ملاقاتوں میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو غیرمعمولی عرب اور اسلامی سربراہ اجلاس کی تیاری کے لیے وزارتی اجلاس کے موقع پر لبنان، شام اور نائجیریا کے وزرائے خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے  لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لبنان کے منظر نامے پر موجودہ پیشرفت اور سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے شامی وزیر خارجہ اور وزیر تارکین وطن بسام صباغ نے ملاقات کی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان سے نائجیریا کے وزیر خارجہ نے بھی ملاقات کی۔ (فوٹو ایس پی اے)

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کے مختلف موضوعات اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی  امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر سعودی وزیر خارجہ سے نائجیریا کے وزیر خارجہ یوسف مایتاما توجار نے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے اہم اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ان ملاقاتوں میں وزارت خارجہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود شریک رہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: